آئینۂ دکن

اومیکرون: حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر آنے والے بین الاقوامی مسافرین کے لئے خصوصی انتظامات

حیدرآباد: 6؍دسمبر (عصرحاضر) حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹیڈ  (جی ایچ آئی اے ایل)نے خطرہ والے 11 ممالک سے واپس ہونے والے مسافرین کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

ان خصوصی انتظامات کے سلسلہ میں وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے جی ایچ آئی اے ایل نے کہا کہ حکومت ہند نے دنیا کے بعض حصوں میں کورونا کی نئی شکل اومیکرون سے انفیکشن کے معاملات میں اضافہ کے بعد سفر کی نئی اڈوائزری  جاری کی ہے۔جی ایچ آئی اے ایل نے نئے رہنمایانہ خطوط اور مسافرین کی سہولت کے لئے تمام مناسب انتظامات کئے ہیں۔ مسافرین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے ایرپورٹ پر بین الاقوامی آمد کے ہال پر امیگریشن کے قریب کوویڈ کے مخصوص جانچ کے بوتھس قائم  کئے گئے ہیں۔ آمد کے تمام راستوں پر تھرمل اسکینرس لگائے گئے ہیں۔تمام مسافرین کو حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر آمد پر تھرمل اسکریننگ عمل سے گزرنا ہوگا۔
آرٹی پی سی آر/ریپڈ پی سی آرکروانے والے مسافرین کی سہولت کے لئے مناسب مواصلاتی مواد کو ٹرمنل پر دستیاب کروایاگیا ہے۔مسافرین کی رہنمائی کے لئے اہم مقامات پرموزوں سائن بورڈس بھی لگائے گئے ہیں۔ایرپورٹ نے مسافرین کے لئے پری بکنگ پروسس کا بھی انتظام کیا ہے۔مسافرین اپنی آمد سے پہلے ہی ٹسٹ کی پری بکنگ کرواسکتے ہیں۔اس کا لنک ایرپورٹ کی ویب سائٹ www.hyderabad.aero اور لیب کی مخصوص ویب سائٹ http:ovid.mapmygenome.in. پر دستیاب ہے۔
آرٹی پی سی آرٹسٹ کروانے کی قیمت 750روپئے ہے اور اس کا نتیجہ 6گھنٹے میں موصول ہوتا ہے جبکہ ریپڈ پی سی آر پر3900روپئے کا خرچ عائد ہوتا ہے اور اس کے لئے صرف دوگھنٹے ہی انتظارکرنا پڑتا ہے۔اس بات کی اطلاع جی ایچ آئی اے ایل کے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پردستیاب کروائی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×