
حیدرآباد و اطراف
تلنگانہ میں ایک بار پهر ماسک لازمی قرار، خلاف ورزی پر ایک ہزار روپیے جرمانہ۔ تازہ احکامات جاری
حیدرآباد: 2؍دسمبر (عصرحاضر) ریاستی محکمہ صحت نے پولیس سمیت تمام حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ عام لوگوں میں ماسک پہننے کے عمل کو سختی سے نافذ کریں۔ محکمہ صحت نے پولیس حکام سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ عوام میں ماسک پہننے کو یقینی بنانے کے لیے 1000 روپے کا جرمانہ دوبارہ عائد کرنا شروع کریں جو پہلے سے موجود ہے۔