آئینۂ دکن

حیدرآباد میں اومیکرون سے متاثرہ افراد کےلیےخصوصی وارڈز کا انتظام

حیدرآباد: 2؍دسمبر (عصرحاضر) حیدرآباد کے تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس Telangana Institute of Medical sciences (ٹمس)میں اومیکرون Omicron شکل سے متاثرہ افراد کےلیےSpecial Wards for Omicron Infectedخصوصی وارڈز قائم کئے گئے ہیں۔200بستروں کے ساتھ دو فلورس کا انتظام کیاگیا ہے۔25آئی سی یوبستراور175آکسیجن والے بستروں کو کورونا کی اس نئی شکل کے امکانی متاثرین کے لئے رکھاگیا ہے۔

حیدرآباد میں سب سے زیادہ خطرہ والے ممالک High-risk countries سے آنے والے افراد کے آرٹی پی سی RT-PCR Test آرمعائنے ایرپورٹ پر کئے جارہے ہیں۔ان کے مثبت پائے جانے پر ان کو علاج کے لئے ٹمس کو بھیجاجائے گا۔

ٹمس کے عہدیداروں نے کہاکہ اسپتال کی تیسری اور چوتھی منزل کو بطورخاص بیرونی ممالک سے واپس افراد کے لئے رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایرپورٹ پر آرٹی پی سی آرمعائنے کروائے جارہے ہیں اور ان کے مثبت پائے جانے کی صورت میں ہی ان کو ٹمس بھیجاجائے گا۔بعد ازاں ان کے نمونوں کو جانچ کے لئے سی سی ایم بی کے لیب کو بھیجاجائے گا۔ان کے نمونوں کے جینوم سیکونسنگ جانچ کی جائے گی جس کے منفی نتیجہ اورمریض میں کسی بھی قسم کی علامات Symptoms نہ ہونے پر ان کو گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی تاہم نتیجہ مثبت ہونے پر Corona Positive Report ان کو الگ تھلگ کردیاجائے گا۔14دنوں کے بعد ایک مرتبہ پھر ان کے معائنے کئے جائیں گے۔اس کا نتیجہ منفی آنے پر ان کو ڈسچارج کردیاجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×