آئینۂ دکن

سکریٹریٹ کی شہید مساجد کا سنگ بنیاد 25؍نومبر کو مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ رکھیں گے

حیدرآباد: 24؍نومبر (عصرحاضر) تلنگانہ حکومت نے سکریٹریٹ کی شہید مساجد کی دوبارہ تعمیر کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پرانی عمارتوں کے انہدام کے دوران شہید کردی گئی تھیں۔

ممتاز عالم دین مفتی خلیل احمد، شیخ الجامعہ نظامیہ  25 نومبر کو نئے سیکرٹریٹ کمپلیکس میں مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی، محمد سلیم چیئرمین اسٹیٹ وقف بورڈ، ٹی آر ایس ایم ایل سی فاروق حسین اور دیگر سرکاری عہدیداروں نے سکریٹریٹ میں مساجد کی جگہ پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔
سیکرٹریٹ کمپلیکس کے اندر دو مساجد تھیں یعنی سی بلاک سے متصل مسجد دفاتر معتمدی اور مسجد ہاشمی جو ڈی بلاک کے قریب واقع تھی۔

سکریٹریٹ میں جولائی 2020 میں دو مساجد کے انہدام کے بعد سے، عبادت گاہوں کی دوبارہ تعمیر پر تنازعہ کھڑا ہوگیا اور بڑے پیمانے پر احتجاج کے علاوہ، سرکردہ وکلاء کے ذریعہ تلنگانہ ہائی کورٹ میں رٹ درخواستیں بھی دائر کی گئیں جس میں فوری طور پر مساجد کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×