آئینۂ دکن

جی ایچ ایم سی حدود میں کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کے لئے خصوصی مہم کا آج سے ہوگا آغاز

حیدرآباد: 21/نومبر (عصرحاضر) جی ایچ ایم سی حدود میں کورونا ویکسین کی دوسری خوراک دینے کیلئے 22 نومبر پیر سے خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے۔ اس مہم کے دوران پہلی خوراک لینے اور مقررہ وقت مکمل کرنے والے افراد کو دوسری خوراک دی جائے گی ۔ جی ایچ ایم سی نے اس سلسلہ میں ریاستی محکمہ صحت کے ساتھ اشتراک کیا ہے ۔ بستی دواخانوں ‘ موجودہ ٹیکہ اندازی مراکز اور دوسرے سرکاری شہری نگہداشت صحت کے مراکز پر ٹیکہ کی دوسری خوراک دی جائے گی ۔ اس مہم کے تحت جملہ 4,846 رہائشی علاقوں کا احاطہ کیا جائیگا ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے گھر گھر سروے بھی کیا جائیگا تاکہ اہل افراد کا پتہ چلایا جاسکے ۔ اگر کسی گھر میں اہل افراد ٹیکہ لے چکے ہوں تو ان کے دروازے پر ایک اسٹیکر چسپاں کیا جائیگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×