آئینۂ دکن

حیدرآباد میٹرو سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

حیدرآباد: 17؍نومبر (عصرحاضر) حیدرآباد کے شہریوں میں میٹرو ریل میں سفر میں دلچسپی میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔حال ہی میں میٹروریل کے اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔پہلے یہ ٹرین صبح سات بجے سے چلائی جاتی تھی تاہم اب یہ ٹرین صبح 6بجے سے 11.15بجے شب تک چلائی جارہی ہے جس کے سبب روزانہ میٹرو سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ٹریفک کے بغیر اور آلودگی سے پاک سفر پر مسافرین کی بڑی تعداد میٹروکو ترجیح دے رہی ہے۔روزانہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے نتیجہ میں بھی ہونے والی دشواریوں سے بچنے کے لئے لوگ میٹرو کو ترجیح دے رہے ہیں۔
روزانہ میٹرو استعمال کرنے والوں کی تعداد تقریبا 2.8لاکھ سے تقریبا تین لاکھ تک درج کی جارہی ہے۔ملازمین، تاجر،آئی ٹی کاریڈار میں خدمات انجام دینے والے افراد کی بڑی تعداد میٹروکا اب استعمال کررہی ہے۔مسافرین نے کہاکہ باہر کام کرنے والی خواتین کے لئے بھی یہ ٹرینیں کافی فائدہ مند ثابت ہورہی ہیں۔لاک ڈاون کے بعد شہر میں میٹروٹرین سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے اور میٹرواسٹیشنوں پر عوام کا ہجوم دیکھاجارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×