آئینۂ دکن

وسیم رضوی کے خلاف اسد اویسی اپنے وفد کے ساتھ پہنچے حیدرآباد کمشنر آفس، کیس درج کرنے کا کیا مطالبہ

حیدرآباد: 17؍نومبر (عصرحاضر) اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے کچھ دنوں پہلے حضرت محمدؐ کی حیات پر ایک متنازعہ کتاب شائع کی جس پر خوب ہنگامہ برپا ہے۔ اب آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے ان کے خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اویسی نے بدھ کے روز حیدر آباد کے پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور وسیم رضوی پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے اپنی کتاب میں پیغمبر محمدؐ کے خلاف قابل اعتراض باتیں لکھی ہیں۔ پولیس کمشنر سے ملاقات کے بعد اویسی نے کہا کہ انھیں رضوی کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج ہونے کی یقین دہانی ملی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ انھیں جلد ہی گرفتار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وسیم رضوی نے غازی آباد کے ڈاسنا واقع مہاکالی مندر میں پوجا کے بعد مہنت یتی نرسنہانند سرسوتی سے اپنی متنازعہ کتاب ’محمد‘ کا اجرا کرایا تھا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اسلام دنیا میں کیوں آیا اور دہشت گردانہ نظریہ کیوں رکھتا ہے، اسی کا انکشاف کتاب میں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وسیم رضوی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کتاب پیغمبر محمد صاحب کے کردار کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ اس کتاب کے تعلق سے مسلم طبقہ میں کافی ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وسیم رضوی پر اہانت رسولؐ کا الزام عائد کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی لگاتار بڑھ رہا ہے۔

Related Articles

One Comment

  1. السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
    اللہ آپ کی جملہ کوششوں کو شر ف قبولیت سے نوازیں ہر رکاوٹ اور شر سے بچایے رکہیں اور اللہ اپنی رضا کے ساتہ دین کی اشاعت واستحکام کا بعافیت بہت سارا کام لیں دین کے تمام کارندوں کو اللہ اخلاص کی دولت عطا فر ما ۔۔آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×