آئینۂ دکن

تلنگانہ سکریٹریٹ کے سامنے کسانوں کا احتجاج‘ گولکنڈہ کی 52؍ایکر زمین کی متبادل زمین کا مطالبہ

حیدرآباد: 5؍نومبر (عصرحاضر) تلنگانہ سکریٹریٹ کے سامنے کسانوں نے اپنی زمین کے بدلے زمین کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والے کسانوں کو پولیس نے گرفتارکرکے اسٹیشن منتقل کردیا۔
احتجاجی کسانوں کا کہنا ہے کہ قلعہ گولکنڈہ کے علاقے نیا قلعہ میں کسانوں کی 52 ایکڑ اراضی ہے جس پر پہلے کاشت کی جاتی تھی۔ جبکہ گذشتہ 20 برسوں سے اس ارضی پر کاشت کاری نہیں کی جارہی ہے کیونکہ حیدرآباد گولف کلب نے اس زمین پر گولف گراؤنڈ تعمیر کیا ہے۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت نے گولکنڈہ کے متاثر کسانوں سے ایک معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق کاشت کی زمین کے بدلے دوسری جگہ زمین دینے کا وعدہ تھا۔ کسانوں کے مطابق تلنگانہ تشکیل کے بعد وزیر اعلیٰ کے سی آر نے کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس ارضی کے بدلے معین آباد میں ارضی دیں گے۔ اس وعدے کو 8 برس ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک کسانوں کو کہیں بھی زمین نہیں دی گئی ہے۔ کسان مسلسل سرکاری دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں اور احتجاج کررہے ہیں۔’

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×