آئینۂ دکن

گھر بیٹھے آر ٹی سی کارگو خدمات سے استفادہ کے لیے نیا ایپ متعارف

حیدرآباد: 21؍ستمبر (عصرحاضر) تلنگانہ آر ٹی سی کی جانب سے کارگو خدمات کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ کارگو خدمات کی بکنگ کے لیے ہفتہ 10 دن میں موبائل ایپ بھی صارف کے لیے دستیاب ہوجائے گا جس کے ذریعہ گھر بیٹھے بھی کارگو کی خدمات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ آر ٹی سی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ فی الحال امیزان ، فلپ کارٹ جیسے انٹرنیشنل تجارتی اداروں کے لیے جو خدمات فراہم کی جارہی ہے ۔ اس طرح کی خدمات گریٹر حیدرآباد کے بشمول ساری ریاست میں موبائل ایپ کے ذریعہ خدمات کو توسیع دی جارہی ہے ۔ اس کے لیے صارفین کو اپنے پارسل کے لیے بس اسٹیشنس ، آر ٹی سی پارسل سنٹرس کو جانے کی ضرروت نہیں ہے ۔ بکنگ کے لیے بھی انہیں بس اسٹیشن جانے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ تاحال 15 لاکھ سے زائد پارسل آر ٹی سی کارگو خدمات کے ذریعہ منتقل کئے گئے ہیں صرف گریٹر حیدرآباد سے ہی 60 فیصد سے زائد پارسلس تلنگانہ کے اضلاع اور آندھرا پردیش کے مختلف مقامات پر روانہ ہورہے ہیں ۔ صارفین اپنی جانب سے روانہ کردہ اشیاء قریبی بس اسٹیشن پہونچ کر حاصل کررہے ہیں جو کس قدر صارفین پر مالی بوجھ عائد ہورہا ہے ۔ ان مسائل کو دیکھتے ہوئے آر ٹی سی کارگو اور صارفین کے درمیان مزید ایک ادارہ کی خدمات سے استفادہ کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ یہ ادارہ صارفین سے حاصل کردہ اشیاء آر ٹی سی کارگو تک پہونچائے گا اس طرح مختلف مقامات سے کارگو کے ذریعہ پہونچنے والی اشیاء کو صارفین کے گھروں تک پہونچائے گا ۔ اس کے لیے موبائل ایپ تیار کیا جارہا ہے اور کارگو خدمات کے لیے آر ٹی سی کی 150 بسوں کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔۔ N

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×