آئینۂ دکن

سعیدآباد ریپ اور قتل کیس کے ملزم راجو نے تیز رفتار ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

حیدرآباد: 16؍ستمبر (عصرحاضر) سعیدآباد سنگارینی کالونی کی کمسن لڑکی کا ریپ اور قتل کیس کے ملزم راجو نے  خودکشی کرکے سنسنی پیدا کردی۔ پولیس نے بتایا کہ راجو نے ورنگل ضلع میں گھن پور ریلوے ٹریک پر خودکشی کی۔ لوکو پائلٹ نے پولیس کو بتایا کہ راجو نے ایک تیز رفتار ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کی ہے۔ پولیس نے اس کی شناخت ہاتھ پر بنائے ہوئے مونیکا کے ٹیٹو سے کی۔

اطلاعات کے مطابق پچھلے سات دنوں سے راجو کو نہیں دیکھا گیا۔ راجو کو پکڑنے کے لیے 70 سکواڈ میدان میں اتارے گئے تھے۔ پولیس راجو کا پتہ لگانے کے لیے شہر حیدرآباد کے ساتھ ساتھ ریاست بھر میں اپنی مہم بہت تیزی کے ساتھ جاری رکھی ہوئی تھی۔ راجو نے اس ماہ کی 9 تاریخ کو سعیدآباد میں معصوم چھ سالہ لڑکی کے ساتھ درندگی کرتے ہوئے اس کو قتل کیا۔  راجو تب سے نظر نہیں آیا۔ اس تناظر میں ، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ اس کے بعد پولیس نے تمام شراب کی دکانوں پر راجو کی تصویر رکھی اور اس پر نظر رکھنے کی ہدایت دی۔ راجو کی متعدد تصاویر بسوں اور آٹو پر آویزاں کی گئیں۔اس کا پتہ لگانے کے لیے وسیع پیمانے پر مہم جاری تھی اور اس  کے سر پر دس لاکھ روپیے کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×