آئینۂ دکن

حیدرآباد میں چھ سالہ لڑکی کے ساتھ آبروریزی کے بعد قتل، مقامی لوگوں کا احتجاج

حیدرآباد: 10؍ستمبر (عصرحاضر) شہر حیدر آباد میں ایک چھ سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کرنے کا معاملہ پیش آیا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ رات حیدرآباد کے علاقے سعیدآباد میں پیش آیا۔ جہاں راجو نامی شخص پر الزام ہے کہ اس نے کمسن کے ساتھ زیادتی کی اور اس کے بعد اس کا قتل کردیا۔ اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے متاثرہ کے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

اطلاع کے مطابق سعید آباد کی سری نگر کالونی میں کل رات دیر گئے 6 سالہ لڑکی گھر کے سامنے سے لاپتہ ہوگئی، جس کے بعد والدین اور مقامی لوگوں نے لڑکی کی تلاش شروع کردی۔
بستی میں راجو نام کے شخص کے گھر میں مشتبہ حالت میں لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔ موقع واردات پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر دواخانہ منتقل کر دیا۔لڑکی کے ساتھ پیش آئے اس حادثے سے مقامی لوگ مشتعل ہو گیے اور متاثرہ لڑکی کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا۔ سعیدآباد چوراہے پر سیاسی و سماجی جماعتوں نے احتجاج درج کرتے ہوئے متاثرہ کے ملزمین کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔اس واقعے کو لیکر اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی سید احمد پاشا قادری نے سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار سے ملاقات کر متاثرہ کے ملزمین کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ مقتول کے گھر والوں کو سرکاری ملازمت دے اور ڈبل بیڈ روم کا ایک مکان فراہم کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×