آئینۂ دکن

تلنگانہ حکومت پی او پی سے بنی گنیش مورتیوں کو حسین ساگر میں وسرجن کی اجازت نہ دے: ہائی کورٹ

حیدرآباد: 9؍ستمبر (عصرحاضر) تلنگانہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ پلاسٹر آف پیرس (پی او پی) سے بنی گنیش کی مورتیوں کو حسین ساگر میں وسرجن کی اجازت نہ دے۔ عدالت نے کہا کہ ایسی مورتیوں کو تالابوں میں ڈبویا جانا چاہیے۔ عدالت نے مزید کہا کہ حکومت ، محکمہ پولیس اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) احکامات پر عمل کریں۔

ہائی کورٹ حسین ساگر میں گنیش اور دیوی درگا کی مورتیوں کے وسرجن کو محدود کرنے کے لیے ایڈووکیٹ مامیڈی وینومادھو کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کر رہی تھی۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×