آئینۂ دکن

میڈیا بھارت میں عصمت دری و قتل کے واقعات پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے: مولانا جعفر پاشاہ

حیدرآباد: 7؍ستمبر (عصرحاضر) دہلی پولیس کی کانسٹیبل رابعہ سیفی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں اور کینڈل مارچ بھی نکالے جارہے ہیں۔ حیدرآباد کے  مولانا حسام الدین ثانی عامل جعفر پاشاہ نے کہا کہ قومی میڈیا اس معاملہ کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے افغانستان اور طالبان پر بحث کی جارہی ہے تاہم ملک کے مفادات کو یکسر نظرانداز کیا جارہا ہے۔ میڈیا بھارت میں عصمت دری و قتل کے واقعات پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے-
انہوں نے دہلی پولیس کی کانسٹبل رابعہ سیفی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ مرکزی حکومت اس معاملے پر خاموش ہے۔امیر ملت اسلامیہ مولانا حسام الدین ثانی عامل جعفر پاشاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہلی سول ڈیفینس کی اہلکار کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا گیا، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ متوفیہ خاتون دہلی پولیس میں کانسٹیبل کے عہدے پر فائز تھی اور دہلی کے سنگم وہار میں رہتی تھی جب کہ اس نے صرف 4 ماہ قبل ہی ڈیوٹی جوائن کیا تھا۔ 27 اگست کو جب وہ گھر واپس نہیں لوٹی تو افراد خاندان نے اسے تلاش کرنا شروع کیا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا تاہم بعد میں اس کی لاش ملی، لاش پر چاقو کے 50 سے زائد حملے کے نشانات تھے اور گلا کٹا ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×