آئینۂ دکن

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں 6؍ستمبر کو یومِ اساتذہ تقریب

حیدرآباد: 3؍ستمبر (عصرحاضر) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اسکول برائے تعلیم و تربیت کے زیر اہتمام 6 ستمبر کو 11 بجے دن یومِ اساتذہ کے سلسلہ میں آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر شیخ عظیم الدین، سابق ڈین (ایجوکیشن)، انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنو، مہمانِ خصوصی”معاشرے میں تعلیم اور استاد کا کردار“ کے زیر عنوان یومِ اساتذہ لیکچر دیں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔
پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج و ڈین تعلیم و تربیت بھی خطاب کریں گے۔ پروفیسر محمد مشاہد، صدر شعبہ، تعلیم و تربیت کی تعارفی تقریر ہوگی۔
ڈاکٹر جرار احمد، اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی کے سابق اساتذہ کو تہنیت و خراج پیش کریں گے۔ محترمہ مومن سمیہ مہمان کا تعارف پیش کریں گی۔ محترمہ ترانہ یزدانی یومِ اساتذہ پر نظم پیش کریں گے۔ ڈاکٹر اشونی شکریہ ادا کریں گے۔ جناب اشرف نواز نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ پروگرام کا یونیورسٹی کے آئی ایم سی یوٹیوب چیانل www.youtube.com/imcmanuu پر راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×