حیدرآباد و اطراف

حیدرآباد: پانی کے شدید بہاؤ کے پیشِ نظر حمایت ساگر کے مزید دو دروازے کھول دئیے گئے

حیدرآباد: یکم؍ستمبر (عصرحاضر) مسلسل بارشوں کی وجہ سے پانی کے شدید بہاو کے پیش نظر حیدرآباد کے حمایت ساگر کے مزید دو دروازے کھول دیئے گئے۔واٹر بورڈ کے عہدیداروں نے ان دو دروازوں کو کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا۔اس طرح اب تک اس اہم ذخیرہ آب کے 17میں سے 4دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑاگیا۔

گزشتہ روز اس کے دو دروازے کھولے گئے تھے۔واٹربورڈ کے عہدیداروں کے مطابق بدھ کی دوپہر کو حمایت ساگر کی مکمل سطح آب 1,763.50 کے برخلاف 1,763.05 درج کی گئی اور اس میں 1400کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔
منگل کو اس کے دو دروازے کھولنے سے پہلے بورڈ کے عہدیداروں نے ریونیو،جی ایچ ایم سی اور پولیس کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر نشیبی علاقوں جیسے بنڈلہ گوڑہ،گولکنڈہ،راجندرنگر،قسمت پور،بدویل اوردیگر علاقوں کے عوام کو چوکس کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×