آئینۂ دکن

مولانا محمد عبدالقوی مدرسہ سبیل الفلاح ٹرسٹ حیدرآباد کے ناظم منتخب

حیدرآباد: 23؍اگست (پریس ریلیز) مفتی عبدالرحمن محمد میاں کی اطلاع کے بہ موجب حضرت مفتی عبدالمغنی مظاہری علیہ الرحمہ بانی و سابق ناظم مدرسہ سبیل الفلاح کے انتقال کے بعد بتاریخ 12؍محرم الحرام مطابق 22؍اگست بہ بروزِ اتوار مدرسہ کے تمام ٹرسٹیز اور اراکینِ شوری کے مشترکہ اجلاس میں حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب کو متفقہ طور پر مدرسہ سبیل الفلاح ٹرسٹ کا ناظم اور حضرت مفتی صاحب کے فرزند و جانشین مفتی عبدالرحمن محمد میاں کو نائب ناظم طے کیا گیا، واضح رہے کہ حضرت مفتی صاحبؒ نے مولانا محمد عبدالقوی صاحب کو اپنی زندگی ہی میں قائم مقام ناظم تجویز فرمادیا تھا، دعا ہے کہ حق تعالی حضرت مفتی صاحب کی مغفرت فرمائے اور ان کے کاموں کے اسی طرح جاری و ساری رہنے میں نو منتخب ذمہ داروں کی بھر پور مدد فرمائے۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×