حیدرآباد و اطراف

میری غیر موجودگی میں حلقہ چندرائن گٹہ کے کارپوریٹرز اور کارکنان نے عوام کی بہترین خدمت کی

حیدرآباد: 13؍اگست (عصرحاضر) مجلس اتحاد المسلمین کے قائد مقننہ اکبرالدین اویسی نے آج ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالار ملت ایجوکیشن ٹرسٹ کے تحت حیدرآباد میں کل 9 اسکولوں کو قائم کیا گیا ہے جس میں تقریباً 14 ہزار بچوں کو مفت تعلیم دی جارہی ہیں۔ اکبرالدین اویسی نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ لاک ڈاون کے دوران حلقہ چندرائن گٹہ کے عوام کو خاطر خواہ امداد دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی غیرموجودگی میں تمام کارپوریٹرز اور کارکنان نے عوام کی بہتر انداز میں خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ سالارملت ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے مجلس فنڈ میں 30 لاکھ کی امداد دی گئی جس کے ذریعہ حلقہ چندرائن گٹہ کے عوام کو اکسیجن، ادویات و دیگر سہولتیں مہیا کی گئی۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ 40 ہزار افراد میں غذا کے پیکٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ اکبرالدین اویسی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام لوگوں کو ہونے والی مشکلات پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے بند رہنے سے اساتذہ، مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ اکبرالدین اویسی نے اساتذہ کی بھی خاطر خواہ مدد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×