حیدرآباد و اطراف

فلک نُما اوور برج کا تعمیری کام سست روی کا شکار‘ مزید چھ ماہ لگ سکتے ہیں

حیدرآباد: 19؍جولائی (عصرحاضر) پچھلے سال شہر حیدرآباد میں ہوئی قیامت خیز بارشوں کے بعد فلک نما برج میں شگاف پڑگئے تھے۔ چھ ماہ قبل تعمیر کے غرض سے چندرائن گٹہ تا چارمینار والی روٹ کو تبدیل کرکے اس کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا اور اعلان کے مطابق اگسٹ تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ فلک نما ریل اوور برج کی تعمیر کیلئے مزید 6ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور انجن باؤلی سے چندرائن گٹہ جانے والی ٹریفک کے مسائل برقرار رہیں گے۔ ریل اوور برج کی تعمیر کیلئے متعلقہ محکمہ جات سے 6ماہ میں تعمیر کا وعدہ کرکے یکم مارچ 2021 سے راستہ کو عوام کیلئے بند کردیا گیا تھا ۔ گذشتہ 5ماہ میں برج کا کام 50فیصد بھی مکمل نہیں کیا جاسکا ہے ۔ کہا جا رہاہے کہ آئندہ ماہ ایک اور اعلامیہ جاری کرکے راستہ کو مزید 6ماہ بند رکھنے کا اعلان کیا جائیگا۔پرانے شہر میں عوام نے کاموں کی سست رفتاری پر برہمی ظاہر کی اور کہا کہ تعمیری کاموں اور راستہ کوبند کرنے کے ساتھ جو متبادل راستہ اختیار کرنے کہا گیا ان پر بھی مجلس بلدیہ کی جانب سے تعمیری و مرمتی کام جاری ہیں اور ان کے سبب متبادل راستوں پر بھی ٹریفک جام کا سامنا ہے۔متبادل راستہ اختیار کرنے والوں کا کہناہے کہ اگر وہ چندرائن گٹہ کی سڑک اختیار کرتے ہیں تو انہیں رومان ہوٹل کے سامنے کے حصہ میں برج کی تعمیر اور سڑک کی خستہ حالی کے سبب مشکلات کا سامنا ہے اوراگر وہ وٹے پلی ‘ ورم گڈہ ‘ شاستری پورم کا راستہ اختیار کرتے ہیں تو توسیعی کاموں سے مشکل کا سامنا ہے اور یہاں بھی ٹریفک جام کے سبب ٹریفک مفلوج رہنے لگی ہے۔شہریوں نے حکام سے ان تعمیر میں تیزی لانے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×