حیدرآباد و اطراف
مسجد نور الہی جے جوان کالونی ECILمیں جلسہ رحمۃ للعلمینﷺ
حیدرآباد: 11؍نومبر (عصر حاضر) مفتی محمد سرور قاسمی معتمد مدرسہ الفرقان بالاجی نگر کی اطلاع کے بموجب مسجد نور الہی جے جوان کالونی منڈل کھپرا میں جلسہ رحمۃ للعالمینﷺ بروز منگل بتاریخ 12نومبر بعد مغرب تا عشاء زیر صدارت الحاج عبد الکریم صاحب صدر مسجد ھذا منعقد ھوگا۔ جس میں بحیثیت مہمان خصوصی مفسر قرآن حضرت مولانا عبدالخالق مدراسی ندوی صاحب دامت برکاتہم بنگلور شرکت فرمائیں گے۔ یہ اجلاس انتظامی کمیٹی مسجد ھذا کی زیر نگرانی ہوگا۔
مفتی محمد سرور قاسمی امام وخطیب مسجد ھذا نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ عاشقانِ مصطفیﷺ سے مع دوست واحباب شرکت واستفادہ کی درخواست ہے۔