آئینۂ دکن

مفتی خالد سیف اللہ قاسمی چترویدی کی حیدرآباد آمد

حیدرآباد 15-نومبر (راست )عید گاہ مولا علی میں  روضۃ العلماء والحفاظ و الصلحاء مولا علی کی جانب سے مرکزی جلسہ رحمۃ  للعلمین کا بروز ہفتہ 16؍ نومبر کو بعد نماز عشاء انعقاد عمل میں آرہا ہے، مفتی خالد سیف اللہ چترویدی بہار کا خصوصی خطاب ہو گا ، اس جلسے کی صدارت امیر ملت اسلامیہ مولانا جعفر پاشاہ کامل مہتمم دارالعلوم حیدرآباد  کرینگے اور خطاب فر مائینگے، مفتی محمد ابراہیم قاسمی استاد دارالعلوم حیدرآباد کا بھی اس موقع پر خطاب ہو گا، مہمان خصوصی مفتی خالد سیف اللہ چترویدی بہار ہندوستان کی مشہور شخصیت ہیں جنکا تعلق بہار کے ضلع پورنیہ بھوانی پور سے ہے، امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ بہار کیطرف سے قاضی شہر پورنیہ ہیں، اور جمعیۃ علماء پورنیہ بہار کے صدر بھی ہیں، جامعہ اسلامیہ بھوانی پور پورنیہ بہار کے مہتمم بھی ہیں، اور حضرت مولانا احمد نصر بنارسی جو مسیح اللہ خان ؒ کے خلیفہ مجاز ہیں۔نیز مدرسہ حوا للبنات بھوانی پور کے بانی و ناظم بھی ہیں، نیز کئی ایک مکاتب کے ذمہ دار ہیں ، عربی ، ہندی ، انگریزی ، سنسکرت ، اردو ، فارسی پر بیحد مہارت حاصل ہے ، قرآن و حدیث کے علم کے ساتھ ویدوں کے بھی عالم ہیں ، جب آپ بولتے ہیں تو الفاظ صف بستہ کھڑے رہتے ہیں، شہر کے نواحی علاقہ مولا علی میں جلسہ رحمۃ للعالمین سے خطاب کے لئے آپ پہلی بار حیدرآباد تشریف لا رہے ہیں، روضۃ العلماء و الحفاظ و الصلحاء مولا علی کے صدر مفتی عبد الباقی قاسمی اور جنر سکریٹری مولانا نجم الدین قاسمی نے عامۃ المسلمین سے شرکت کی گذارش کی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×