آئینۂ دکن

مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا کے زیر اہتمام دینی مدارس میں عصری نصاب کے نفاذ پر جائزہ اجلاس

حیدرآباد: 13؍جولائی (پریس ریلیز) مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھراپردیش اور ایم ایس ایجوکیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر گذشتہ 8 ماہ سے دینی مدارس کے لیے عصری نصاب کی تیاری کی کوششیں کی جارہی تھی تاہم اس سلسلہ میں ایک اجلاس مانصاحب ٹینک میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت مولانا سید اکبر مفتاحی ناظم مجلس علمیہ نے کی۔

تلنگانہ و آندھراپردیش کے علاوہ کرناٹک و مہاراشٹرا کے بعض علاقوں میں واقع دینی مدارس کےلیے عصری نصاب کی تیاری اور اسے دینی تعلیم و نصاب کو متاثر کئے بغیر موثر انداز میں مدارس کے نصاب میں شامل کرنے کے سلسلہ میں خاکہ کی تیاری سے متعلق منعقدہ اجلاس میں مولانا شاہ جمال الرحمن، مولانا خالد سیف اللہ، مولانا عبدالقوی، مفتی غیاث الدین رحمانی، مولانا محمد عبدالرحیم بانعیم، مولانا امیر اللہ خان، مولانا سید مجاہد علی قاسمی، مولانا غوث رشیدی، مولانا عمر عابدین، مفتی محمود زبیر کے علاوہ ایم ایس ایجوکیشن کے چیرمین عبدالطیف، ڈائرکٹر محمد مصباح، محمد انور اور محمد معظم نے شرکت کی۔

مفتی محمود زبیر نے بتایا کہ مدارس دینیہ کے لیے عصری نصاب کی تیاری کے لیے گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری کوششوں کے سلسلہ کا یہ اہم اجلاس رہا ہے، عصری نصاب کی تیاری اور اس کو دینی تعلیم اور نصاب کو متاثر کئے بغیر موثر طور پر مدارس کے نصاب میں شامل کرنے کا خاکہ قبل رمضان المبارک تیار کیا گیا تھا، اسی کو ملحوظ نظر رکھتے ہوے عصری علوم کا ملخص نصاب اس اجلاس میں پیش کیا گیا، اس پر نظر ثانی اور نوک و پلک کی درستگی کے بعد تمام مدارس کے نظماء و ذمہ داران کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا، اس کی مجوزہ کاپیاں MSکے ذمہ دار اور کمیٹی کی جانب سے نصاب کی خاکہ گری پر مامور نوجوان علما کی کمیٹی کے حوالہ کی گئ ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×