حیدرآباد و اطراف

شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے: جی ایم آر

حیدرآباد: 23؍جون (عصرحاضر) ملک بھر میں کوویڈ کے معاملات میں بتدریج کمی اور ریاستوں کی جانب سے لاک ڈاون کے قواعد میں نرمی کے بعد حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ (آرجی آئی اے) نے اس وبا کے خلاف لڑائی کی تیاری کی ہے تاکہ مسافروں کو محفوظ اورآسان سفر کے تجربہ سے ہمکنار کروایا جاسکے۔
بدھ کو اس سلسلہ میں جاری کردہ بیان میں آرجی آئی اے نے کہا کہ کووڈ کے پروٹوکول جیسے ماسک کے استعمال، سماجی فاصلہ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اس مشکل گھڑی میں فضائی سفر کو آسان بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرپورٹ بھر میں بیداری کی علامات لگائی گئی ہیں۔ ساتھ ہی احتیاط اور سینی ٹائزیشن کے بارے میں بھی بیداری پیدا کی جارہی ہے تاکہ ہر کسی کو کووڈ کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکیں۔کاؤنٹرس پر راست رابطہ اور ہجوم سے بچنے کے لئے مسافرین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے سامان کی گھر پر ہی جانچ کرلیں یا پھر سیلف چیک سہولت سے استفادہ کریں۔آرٹی پی سی آر کی رپورٹ کو بین الاقوامی سفر کے لئے لازمی بنایاگیا ہے۔ حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ نے کوویڈ کے معائنوں کے لئے سرکردہ لیبس کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔مسافروں امیگریشن کی سطح پر یا پھر انٹرنیشنل ڈپارچر ٹرمنلس پر معائنہ کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ای میل یا پھر واٹس اپ کے ذریعہ ان کو رپورٹ بھیجی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×