آئینۂ دکن

وزیر اعلی کے سی آر کی صدارت میں آج ہوگا کابینی اجلاس، لاک ڈاؤن کی برخواستگی یا مزید نرمی پر ہوگا فیصلہ

حیدرآباد: 19؍جون (پریس ریلیز) ریاستی کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس آج ہفتہ 19 جون کو دو بجے دن منعقد ہوگا جس میں ریاست میں لاک ڈاون کی برخواستگی یا نرمی کے اوقات میں اضافہ کے تعلق سے صورتحال کا مکمل جائزہ لینے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائیگا ۔ کابینی اجلاس کی صدارت چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کرینگے ۔ کہا گیا ہے کہ اجلاس میں لاک ڈاون کے تعلق سے کسی فیصلے کے علاوہ بارش ‘ مانسون سیزن میں کاشت کاری اور زراعت کے مسائل کے علاوہ موسمی مسائل کا جائزہ لیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ گوداوری میں پانی کی سطح میں اضافہ اور ہائیڈل برقی پیداوار کے تعلق سے بھی کابینہ کے اجلاس میں غور و خوض کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ ریاست میں جو لاک ڈاون نافذ ہے اس کی مدت 19 جون ہفتے تک ہے اور 20 جون سے اس پرنظرثانی کی جائے گی ۔ امید کی جا رہی ہے کہ ریاست میں لاک ڈاون میں مزید نرمی کا اعلان ہوسکتا ہے کیونکہ ریاست میں کورونا کیسوں میں بڑی حد تک کمی آئی ہے ۔ اس کے علاوہ انفیکشن کی شرح سے صحتیابی کی شرح زیادہ ہوگئی ہے ۔ کابینہ کے کل منعقد ہونے والے اجلاس میں محکمہ صحت کی رپورٹ اور سفارشات کا جائزہ بھی لیا جاسکتا ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے صورتحال پر تفصیلی رپورٹ سے واقف کروایا جائیگا جس کے بعد ریاست میں لاک ڈاون کو ختم کرنے یا پھر صرف نائیٹ کرفیو برقرار رکھنے کے تعلق سے فیصلہ کیا جائیگا ۔ چیف منسٹر کے سی آر کو مختلف تجاویز روانہ کئے جانے کی اطلاع ہے ۔ چیف منسٹر اس پر کل وزراء سے مشوارت کے بعد کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×