آئینۂ دکن

تلنگانہ حکومت ‘ویکسین تھرو ڈرون’ پروجیکٹ شروع کرنے کے لئے تیار

حیدرآباد: 15؍جون (عصرحاضر) مرکزی اور ریاستی حکومتیں اب ڈرون کے ذریعے کوویڈ 19 ویکسین کی رسائی کے لیے ممکنہ اقدامات کررہی ہیں۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے اس پروجیکٹ کے لئے کمپنیوں سے ٹینڈر طلب کیا ہے۔ حکومت یہ اقدامات ان علاقوں میں ویکسین کی فراہمی کے لئے کر رہی ہے جہاں معمول کے مطابق تقسیم کرنا دشوار ہے۔ تلنگانہ حکومت نے اس نظام کو اختیار کرنے کے لئے ڈرون کی فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے۔ تلنگانہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ فلپ کارٹ اور ڈنجو نے یہ تیقن دلایا  ہے کہ وہ اس منصوبے میں مدد کریں گے۔ وہ فراہمی کا نظام تیار کریں گے۔

آئی سی ایم آر کی جانب سے 11 جون کو جاری کردہ ایک ٹینڈر میں ، اس نے کہا ہے کہ وہ ڈرون کے ذریعے ویکسین فراہم کرنے کے منصوبے کو تیار کرنے کے لئے ایک عمدہ نظام تیار کررہے ہیں۔ یہ ٹینڈر ایچ ایل ایل انفراٹیک سروسز لمیٹڈ نے دیا تھا اور اسے آئی آئی ٹی کانپور کے اشتراک سے جاری کیا گیا تھا جس میں ڈرون کے ذریعہ ویکسین کی فراہمی کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔

اس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ڈرون  100 میٹر کی بلندی پر 35 کلو میٹر تک کا سفرطے کرسکے گا۔ اسی طرح ، یہ ڈرون کم از کم 4 کلو وزن اٹھانے کے قابل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×