حیدرآباد و اطراف
تلنگانہ میں اسکولوں اور ڈی آئی ای ٹی کالجوں کی تعطیلات میں 20؍جون تک توسیع
حیدرآباد: 15؍جون (عصرحاضر) ریاست تلنگانہ میں اسکولوں اور ڈی آی ای ٹی کالجوں کی موسم گرما کی تعطیلات میں 20 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔ منگل کو یہاں جاری کردہ احکامات میں ، اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر نے محکمہ جات کے سربراہان ، اسکول ایجوکیشن کے علاقائی جوائنٹ ڈائرکٹرس حیدرآباد اور ورنگل ، تمام ضلعی تعلیمی افسران اور ڈی آی ای ٹی پرنسپلز کو ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عہدیداروں نے واضح کیا کہ تعطیلات میں توسیع اساتذہ پر بھی ہوگی۔ وضاحت جاری کی گئی کیوں کہ ابتدائی اطلاعات تھیں کہ اساتذہ کو ڈیوٹی کے لئے رپورٹ کرنا ہے جبکہ طلبا کو 20 جون تک توسیع کی چھٹی دی گئی ہے۔