حیدرآباد و اطراف

شہر حیدرآباد میں موبائل ٹوائلٹ بسوں کا میئر گدوال وجیا لکشمی کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد: 15؍جون (عصرحاضر) شہر حیدرآباد کے مختلف سات علاقوں میں جی ایچ ایم سی نے موبائل ٹوائلٹس سروس کا آغاز کیا ہے۔ اور یہ سروس آج سے عوام کے لیے دستیاب کردی گئی ہے۔ غیر استعمال شدہ آر ٹی سی بسوں کو موبائل ٹوائلٹس کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں خاص طور پر خواتین اور مردوں کے لئے علیحدہ ٹوائلٹ ہیں۔ پہلی بار ، ان موبائل ٹوائلٹس میں ٹرانسجینڈر افراد کو بھی جگہ دی جائے گی۔ جی ایچ ایم سی میئر گدوال وجیا لکشمی اور ڈپٹی میئر سریلا شوبھن ریڈی نے آج خیریت آباد زون کو الاٹ کیے گئے پانچ نئے موبائل ٹوائلیٹس کا افتتاح کیا جبکہ ایسے 30 موبائل بیت الخلا پہلے ہی سے عوام کے لیے دستیاب ہے۔

نیکلس روڈ پر پارکنگ میں رکھی موبائل ٹوائلٹ گاڑیوں کے افتتاح کے موقع پر میئر وجئےالکشمی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ موبائل ٹوائلیٹس شہر کے گنجان علاقوں، جلسوں اور بڑے اجتماعات میں بہت مددگار ثابت ہوں گے۔ میئر نے وضاحت کی کہ ان موبائل ٹوائلٹ میں خواتین کے لئے دو حصے ہیں ، ایک مردوں کے لئے اور ایک ٹرانسجینڈر کے لیے ہے۔ علاوہ ازیں دودھ پلانے والی خواتین کے لئے بھی انتظام ہے۔

میئر نے بتایا کہ ناشتہ ، ٹھنڈے مشروبات ، اور پانی کی بوتلیں فروخت کرنے کے لئے بس کے عقب میں ایک چھوٹی سی دکان بھی قائم کی گئی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موبائل ٹوائلٹ شمسی توانائی کے نظام سے لیس ہے اور اس کا انتظام آؤٹ سورسنگ ایجنسی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس تقریب میں حیدرآباد کے زونل کمشنر پروینیا ، میڈیکل آفیسر بھگاب نارائن ، اور دیگر نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×