آئینۂ دکن

آکسفورڈ اسکول ایرہ گڈہ میں ساتواں عظیم الشان فقید المثال جلسہ سیرت سید الکونین ﷺ اور موجودہ حالات

حیدرآباد: 5/نومبر (حافظ جہانگیر حلیمی) حافظ محمد رحمت علی کی اطلاع کے مطابق بتاریخ 6/نومبر/2019 بروز چہارشنبہ بعد نمازِ عشاء بمقام آکسفورڈ اسکول نزد مسجد نور ایرہ گڈہ حیدرآباد میں ساتواں عظیم الشان جلسہ پیام سیرت سید الکونین ﷺ اور موجودہ حالات زیر صدارت مفسر قرآن شیریں بیاں حضرت مولانا محمد الیاس احمد رشادی وقاسمی صاحب دامت برکاتہم (امام و خطیب مسجد محمدیہ سلطان نگر ایرہ گڈہ حیدرآباد) انشاءاللہ منعقد ھوگا.
جس میں شہر بنگلور کے مایہ ناز، بے باک و بے مثال مقرر حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی والا جاہی دامت برکاتہم (خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور) کا بصیرت افروز خطاب ہوگا، جبکہ میزبان مقرر کی حیثیت سے حافظ محمد اسحاق صاحب فیضی (خطیب مسجد ارقم بیگم پیٹ) خطاب فرمائیں گے۔
جمیع علماء، حفاظ عظام و نوجوانان ایرہ گڈہ نے عامۃ المسلمین سے خصوصاً دوست و احباب کے ساتھ شرکت کی پرخلوص گذارش کی ہے۔

تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔9160158923_9000757347
نوٹ: خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم رہے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×