آئینۂ دکن

تلنگانہ میں اراضیات رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع، تکنیکی دشواری ختم

حیدرآباد: 7؍جون (عصرحاضر) تلنگانہ میں جائیدادوں اور اراضیات کے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ شہر کے گچی باولی میں واقع اسٹیٹ ڈاٹا سنٹر کے مین سرور میں پیدا ہوئے تکنیکی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو دور کرلیا گیا ہے جس کے بعد سرور  نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا اور رجسٹریشن کا ایک مرتبہ پھر آغاز ہوگیا ہے۔
گذشتہ چند دنوں سے اس سرور میں پیدا ہوئے تکنیکی مسائل کی وجہ سے رجسٹریشنس میں رکاوٹ پیدا ہوگئی تھی۔ گذشتہ چار دنوں کے دوران اس نئے مسئلہ کی وجہ سے رجسٹریشن کے دفاتر میں کام کرنے والے عہدیداروں اور ملازمین کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا تھا۔آئی ٹی کے ساتھ ساتھ محکمہ رجسٹریشن کے عہدیداروں کی کامیابی جدوجہد اور مساعی کے نتیجہ میں اس تکنیکی خرابی کو دور کرلیاگیا ہے جس کے بعد ریاست بھر کے 141رجسٹریشن دفاتر میں معاملات کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×