آئینۂ دکن

مولانا جعفرپاشاہ کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے

حیدرآباد: 7؍جون (عصرحاضر) مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ حضرت مولانا جعفر پاشاہ صاحب مدظلہ امارت ملت اسلامیہ کی ساتھ پولیس کے ناروا سلوک کی جمعیت علما تلنگانہ وآندھرا پرزور مذمت کرتی ہے، مولانا محترم ریاست کے مسلمانوں کی قابل قدر شخصیت اور سرکردہ علما میں سے ہیں، جمعیت علما متعلقہ پولیس عہدیدار کے خلاف فی الفور تادیبی کاروائ کا حکومت اور محکمہ سے مطالبہ کرتی ہے۔

امیر ملت اسلامیہ مولانا محمدحسام الدین ثانی عاقل جعفرپاشاہ کے ساتھ پولیس عہدیداروں کا ناشائستہ رویہ کسی بھی اعتبار سے درست نہیں ۔ٹھیک دو بجے کے وقت میں گھر کے قریب راستہ میں روکنا اور بات کرنےسے گریز کرنا کرتے ہوئے شہر کی ایک بڑی شخصیت کےساتھ بدتمیزی کرنا پولیس کے دوہرے رویہ کا کھلا ثبوت ہے ۔پولیس عہدیداروں کے غلط اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مولانا مفتی سید ابراہیم حسامی ناظم مدرسہ سہ تعلیم القرآن بورابنڈہ نے کہا کہ مولانا جعفرپاشاہ ملت اسلامیہ کےسرتاج ہیں اورایک عظیم عہدہ امیر ملت اسلامیہ پر فائز ہیں اور وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن ہیں اور جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد کے مہتمم ہیں اور کئی دینی تحریکوں اور ادراروں کے ذمہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ قطب دکن علامہ حمید الدین حسامی عاقل ؒ کے فرزند وجانشین ہیں ان کے ساتھ پولیس کا نازیبا سلوک بالکل درست نہیں ۔ مسلمانان شہر حیدرآباد اس واقعہ کی کھلی الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پولیس ذمہ داروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک طرفہ کاروائی بالکل نہ کریں اور جس پولیس اہلکار نےمولانا کے ساتھ بدتمیزی کی ہے یاتو وہ سرعام معافی مانگے یا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×