حیدرآباد و اطراف

تلنگانہ پولیس کی مثالی خدمات کو پورے ملک میں نمایاں مقام حاصل: وزیر داخلہ محمود علی

حیدرآباد: 5؍جون (عصرحاضر) ریاستی وزیر داخلہ محمود علی نے ہفتہ کے روز کہا کہ تلنگانہ پولیس ملک کے لئے مثالی ہے کیونکہ محکمہ لوگوں کو دوستانہ خدمات فراہم کرنے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجیز استعمال کررہی ہے۔ وزیر داخلہ نے یہاں شہر کے آصف نگر میں ایک نئے پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہتر خدمات کی انجام دہی کے لئے پولیس اہلکار ملک میں سرفہرست ہیں۔ ریاستی وزیر ٹی سری نواس یادو، ڈی جی پی مہندر ریڈی، سی پی انجنی کمار اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے دعوی کیا کہ حکومت امن و امان کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو ریاستی وسیع خدمات کی فراہمی کے لئے جدید سہولیات اور آلات کے ساتھ کمانڈ کنٹرول سنٹر (سی سی سی) تعمیر کررہی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جدید آلات اور جدید طریقوں سے لوگوں کو بہتر خدمات کی پیش کش کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×