آئینۂ دکن

نمائش گراؤنڈ پر امسال مچھلی میں پرساد (دمہ کی دوا) نہیں دی جائے گی

حیدرآباد: 30؍مئی (عصرحاضر) لاک ڈاؤن کے دوران اس سال نمائش میدان میں مچھلی کی دوائی تقسیم نہیں ہوگی۔ اتوار کے روز حیدرآباد کے بٹینی گوڑ فیملی نے اعلان کیا ہے کہ ہر سال جون کے پہلے ہفتے میں ہونے والا یہ پروگرام اس بار منعقد نہیں کیا جائے گا۔ کئی دہائیوں میں یہ دوسرا موقع ہوگا کہ اس خاندان کی جانب سے فش میڈیسن تقسیم نہیں کیے جائیں گے۔ ہری ناتھ گوڑ  نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے پہلے ہی لاک ڈاؤن میں 12 مئی تک اعلان کیا تھا بعد ازاں 30 ​​مئی تک توسیع کی گئی اور اب 9؍مئی تک لاک ڈاؤن بڑھا دیا گیا۔ "اگرچہ لاک ڈاؤن کو ختم بھی کردیا جاتا ہے تو بھی ، جسمانی دوری کے اصول پر عمل کرنا ممکن نہیں ہوگا اور اسی وجہ سے ہم نے اس سال اس تقریب کو منظم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”۔ ہر سال مگیسرا کارتھی پر دمہ کے مریضوں کو مچھلی کی دوائی (پرساد) تقسیم کیا جاتا ہے، جو مانسون کے آغاز کے موقع پر عام طور پر 7-8 جون کو منعقد کیا جاتا ہے۔ دمہ اور سانس کی دیگر پریشانیوں میں مبتلا افراد ہرسال یہاں مختلف ریاستوں سے نمائش گراؤنڈ میں مچھلی "پرساد” وصول کرنے کے بڑی تعداد میں آتے ہیں اس خاندان کا دعویٰ ہے کہ یہ دوا  175 سالوں سے مفت تقسیم کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×