حیدرآباد و اطراف

تلنگانہ میں دوپہر 2؍بجے تا صبح 6؍بجے سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے حکومت کی ہدایت

حیدرآباد: 30؍مئی (عصرحاضر) ریاستی کابینہ نے کل بتاریخ 31؍مئی بروزِ  پیر ریاست میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید دس دن تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے نیز لاک ڈاؤن کے دوران رعایتی وقفہ کے اختتام پر باہر موجود لوگوں کو اپنے گھروں کو لوٹ جانے کے لیے مزید ایک گھنٹہ یعنی سہ پہر 2؍بجے تک چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رعایتی وقفہ کے اختتام کے بعد سے اگلی صبح 6؍بجے تک لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کرنے کا ریاستی کابینہ نے آج یہاں وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی سربراہی میں منعقدہ کابینی اجلاس میں فیصلہ لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×