آئینۂ دکن

تلنگانہ میں نائٹ کرفیو کی وائرل افواہ سے عوام میں تشویش

حیدرآباد: یکم؍اپریل (عصرحاضر) یکم ؍اپریل کو اپریل فول کا کھیل کھیلتے ہوئے ایک وائرل افواہ نے تلنگانہ کے عوام کی نیندیں اُڑادی ہے۔ ایک سرکاری آرڈر کی طرح فرضی آرڈر تیار کیا گیا جس میں یہ لکھا گیا کہ تلنگانہ میں شام 6؍بجے تا صبح 8؍بجے نائٹ کرفیو نافذ کیا جارہا ہے اور تمام کاروباری ادارے دوکانات سب بند رہیں گے۔ جو مکمل طور پر فرضی اور جھوٹ پر مبنی حکم نامہ ہے۔

تلنگأنہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ  یہ بات حکومت تک  پہنچی ہے کہ ایک فرضی جی او جاری کردیا گیا جس میں دکانوں اور تجارتی اداروں وغیرہ کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی اور یہ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔ ذریعہ ہذا یہ واضح کیا جارہا ہے کہ مذکورہ بالا دستاویز جعلی ہے۔ حکومت تلنگانہ کی طرف سے اس طرح کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔ . یہ بھی واضح کیا جارہا ہے کہ فی الحال کسی بھی لاک ڈاؤن کے بارے میں کوئی غور و خوض نہیں کیا گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×