آئینۂ دکن

مولانا حافظ محمد عبدالرحمن الحمومی ؒسابق امام و خطیب شاہی مسجد باغِ عامہ کا انتقال پُر ملال

حیدرآباد 12:؍فروری (عصرحاضر)شہر حیدرآباد کے معروف بزرگ و سنجیدہ عالمِ دین حضرت مولانا حافظ محمد عبدالرحمن الحمومی صاحب قبلہ سابق امام و خطیب شاہی مسجد باغِ عامہ نامپلی حیدرآباد کا آج بتاریخ 12؍فروری بروزِ جمعہ بعد نمازِ عصر انتقال ہوگیا۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مولانا موصوف حضرت مولانا الطاف حسین فاروقی کے داماد اور سنی دعوتِ اسلامی کے ریاستی نگرانی مولانا حامد حسین حسان فاروقی کے بڑے بہنوئی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3؍فرزندان جناب حسن محمد الحمومی نجیب، جناب محمد محسن بن محمد الحمومی ندیم، اور حافظ احسن بن محمد الحمومی جواد (موجودہ امام و خطیب شاہی مسجد باغِ عامہ)شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×