آئینۂ دکن

ایس ایس سی امتحانات میں صرف پرچہ ہوں گے‘وزارتِ تعلیم کا فیصلہ

حیدرآباد3:؍جنوری(عصرحاضر)کوڈ 19 وباء طلباء پر مسلسل مہربان ہورہی ہے، سال2019-20ء میں ایس ایس سی طلباء بغیر کسی امتحان کے کامیاب قرار دئیے گئے ۔ امسال طلباء کو بڑی راحت پہنچاتے ہوئے ، ریاستی حکومت نے ایس ایس سی کے عمومی امتحانات کی طرز میں تبدیلیاں کیں۔نئے فارمیٹ کے مطابق ، تعلیمی سال 2020-21 میں حکومت کی جانب سے سوالیہ پرچہ جات کی تعداد میں کمی کے بعد طلبا کو موجودہ 11 کی بجائے چھ سوالیہ پرچہ لکھنا ہوگا۔ اس کا مطلب ہے ، ہر مضمون کے لئے صرف ایک ہی پیپر ہوگا۔امتحانات 600 نمبروں کے لئے ہوں گے جن میں بورڈ کے امتحانات کے لئے 480 نمبر اور انٹرنلز کے لئے 120 شامل ہیں۔ نئے چھ سوالیہ پیپر پیٹرن کے حصے کے طور پر فرسٹ لینگویج انگریزی ، ریاضی ، جنرل سائنس (فزیکل سائنس اور بیالوجی) اور سوشل اسٹڈیز کے پیپر- I اور پیپر- II کو ہر ایک کے لئے دو پیپرز کے بجائے ایک ہی پیپر میں ضم کردیا جائے گا۔ بدھ کے روز حکومت کی جانب سے جاری میمو کے مطابق دوسری زبان کے پیپر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔دسویں جماعت کے طلبا کے لئے ایک اور راحت یہ ہے کہ امتحان کے وقت میں آدھے گھنٹے کا اضافہ ہوا ہے ، یعنی 2 گھنٹے 45 منٹ سے 3 گھنٹے 15 منٹ تکوقت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×