آئینۂ دکن

مدھیہ پردیش حکومت نے مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی کو نصابی کتب میں ترمیم اور نظر ثانی کی ذمہ داری سونپی

حیدرآباد 3:؍فروری(عصرحاضر)شہر حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (MANUU) تیزی سے اردو زبان اور تعلیم کے حوالے سے ملک میں مرکزی اور نامور ادارہ کا درجہ حاصل کر رہی ہے۔ یہ گذشتہ برسوں سے اردو اور ادب کو فروغ دینے اور پھیلانے کے لئے کوشاں ہے۔ یونیورسٹی کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ، ایم پی حکومت نے اپنی اردو درسی کتب میں ترمیم اور اس کی نظر ثانی کی ذمہ داری بھوپال کے مانو ریجنل سنٹر کو سونپی ہے۔بھوپال کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد احسن کے مطابق ایم پی حکومت نے یونیورسٹی سے 2021-22 تعلیمی سال کے لئے پہلی سے بارہویں جماعت کے اردو نصابی کتب کا جائزہ لینے اور اس میں ترمیم کرنے کی ذمہ داری دیہے۔ یونیورسٹی حکام نے اردو تعلیم کے فروغ کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر اس تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ریاضی ، ماحولیاتی علوم ، معاشرتی علوم ، سائنس ، تجارت اور اردو زبان و ادب سے متعلق کتب کا جائزہ لینے کے لئے ایک ورکشاپ جلد ہی منعقد کی جائے گی جس میں بھوپال کے مانو کالج آف ٹیچر ایجوکیشن کے اساتذہ اور دیگر ماہرین شرکت کریں گے اور متن کو حتمی شکل دیں گے۔ کتابیں این سی ای آر ٹی سے لی گئی ہیں اور ایم پی نصاب کے مطابق شامل کردہ اسباق کا خصوصی طور پر جائزہ لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×