حیدرآباد و اطراف
رویندرا بھارتی 7؍فروری کو دوبارہ کھول دیا جائے گا
حیدرآباد3:؍فروری (عصرحاضر)رویندرا بھارتی کو بند ہونے کے 10 ماہ بعد 7 فروری کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ محکمہ زبان و ثقافت کے ڈائریکٹر ایم ہری کرشنا نے کہا کہ آڈیٹوریموں پر سو فیصد گنجائش کے ساتھ کھولنے سے قبل وہ حکومت کی طرف سے کوویڈ رہنما خطوط کا انتظار کر رہے ہیں۔پروگراموں کے علاوہ آڈیٹوریم کے کھلنے کے بعد آف لائن پرفارمنس بھی جاری رکھی جائے گی۔