آئینۂ دکن

لوکل ٹرین ایم ایم ٹی ایس کی بحالی کا عوام میں بے چینی سے انتظار

حیدرآباد 3:؍فروری(عصرحاضر)ریاستی حکومت نے اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور حیدرآباد میٹرو ریل جیسے پبلک ٹرانسپورٹ خدمات کو دوبارہ شروع کیا ہے ، ابھی تک جنوبی وسطی ریلوے نے ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ سسٹم (ایم ایم ٹی ایس) خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔سب اربن ٹرین کی خدمات دوسرے شہروں جیسے ممبئی اور چنئی میں پہلے ہی چل رہی ہیں جبکہ گذشتہ ماہ بنگلورو شہر سے کیمپیوگوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے تک ٹرین خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔تاہم حیدرآباد میں ایم ایم ٹی ایس ٹرینوں کے پٹری سے چلتے ہوئے 10 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ لاک ڈاؤن شروع ہوا تو گذشتہ سال مارچ میں ملک بھر میں سب اربن ٹرین خدمات معطل کردی گئیں۔اگرچہ سکندرآباد ،کاچیگوڑا اور حیدرآباد ریلوے اسٹیشنوں سے روزانہ کی بنیاد پر خصوصی ٹرینوں کی ایک بڑی تعداد چلائی جارہی ہے ، لیکن ایم ایم ٹی ایس کی خدمات کے دوبارہ شروع ہونے کا کوئی اشارہ نہیں مل سکا ہے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں ریل مسافر آر ٹی سی بسوں ، آٹوز اور ٹیکسیوں کے ذریعہ اپنا سفر پورا کررہے ہیں۔ایم ایم ٹی ایس کے علاوہ شہر میں مسافروں کے لئے ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب ہے۔ نور احمد علی جنرل سکریٹری سب اربن ٹرین ٹریولرز ایسوسی ایشن نے ریلوے حکام سے اپیل کی کہ شہر میں ریل مسافروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے فوری طور پر ایم ایم ٹی ایس خدمات کو دوبارہ شروع کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×