ادارہ فیضانِ مصطفی کا جلسہ تہنیت
حیدرآباد 27:؍ جنوری (پریس ریلیز)ادارہ فیضانِ مصطفی ریاست نگر حیدرآباد کے زیر اہتمام شعبۂ نسوان کے مطابت کی 42؍خوش نصیب طالبات و خواتین کے ناظرہ قرآن مجید کی تکمیل کے موقع پر ایک عظیم الشان جلسہ تہنیت بتاریخ 28؍جنوری بروزِ جمعرات بوقت 11؍بجے دن بمقام احاطۂ ادارہ ہذا ریاست نگر نزد احمد کیفے حیدرآباد بعنوان ملک کے موجودہ حالات میں مدارس ِ اسلامیہ و مکاتب دینیہ کی اہمیت و ضرورت اور ہماری ذمہ داریاں منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف الله رحمانی اور مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال انڈیا کے خصوصی خطابات ہوں گے۔ مقامی کارپوریٹر مرزا مصطفی بیگ سلیم صاحب بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں مع دوست و احباب شرکت واستفادہ کی درخواست ہے۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم ہے۔ رابطہ کے لیے فون نمبر8686845144/ 9392581271