آئینۂ دکن

تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کا 17 مئی سے آغاز ہوگا، شیڈول جاری کردیا گیا

حیدرآباد: 23؍جنوری (عصرحاضر) ریاستی حکومت کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ، تلنگانہ میں ایس ایس سی کے امتحانات 17 مئی 2021 کو آغاز ہوگا۔ پہلے اور دوسرے ابتدائی اسیسمنٹس کو بالترتیب 15 مارچ اور 15 اپریل تک مکمل کیا جائے گا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق اور ریاستی حکومت کے منظور شدہ ، ایس ایس سی کے امتحانات 17 سے 26 مئی تک ہوں گے۔

یکم فروری کو تلنگانہ کے اسکول دوبارہ کھولے جائیں گے۔ ریاست تلنگانہ میں نویں اور دسویں جماعت کے طلباء یکم فروری سے دوبارہ کھلیں گے۔ گرمیوں کی چھٹیاں 27 مئی سے 13 جون تک ہوں گی۔  اس تعلیمی سال میں ، کسی بھی طالب علم کو کم سے کم حاضری کے معیار کی بنا پر امتحان میں آنے سے نہیں روکا جائے گا۔ محکمہ کے حساب کتاب کے مطابق ، موجودہ تعلیمی سالوں میں 204 ورکنگ ایام ہیں کیونکہ آن لائن کلاسز گذشتہ سال یکم ستمبر کو شروع ہوئیں تھیں۔

اسکول کے اوقات
اسکولوں کا وقت صبح 9:30 بجے سے شام 4:45 بجے تک ہوگا۔ تاہم ، دونوں شہر حیدرآباد اور سکندرآباد میں اسکول کا وقت صبح 8 بجکر 45 منٹ سے شام 4 بجے تک ہوگا۔

دریں اثنا ، نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کے لئے تمام ورکنگ ایام میں شام 4 بجے سے 5؍بجے تک اور صبح 10؍بجے سے 11 بجے تک ڈیجیٹل کلاسز فراہم کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×