آئینۂ دکن

ہم اترپردیش میں نہیں اپنے گاؤں میں رام مندر بنائیں گے‘ رام مندر چندہ پر مقامی رکن اسمبلی کا ریمارک

حیدرآباد / جگتیال: 22؍جنوری (عصرحاضر) تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے ایم ایل اے کے ودیاساگر راؤ کے اس بیان کے خلاف یہاں حیدرآباد میں وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) یوتھ ونگ بجرنگ دل کی طرف سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے چندہ پیش نہ کریں۔

مظاہرین نے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ اور ودیاساگر راؤ کا علامتی پتلہ نذرِ آتش کیا۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے بجرنگ دل کے سٹی صدر مکیش یادو نے کہا ، "تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ایم ایل اے ودیاساگر راؤ کا بیان ہے کہ کسی کو بھی رام مندر کی تعمیر کے لئے چندہ پیش نہیں کرنا چاہئے۔

ہم نے ان کے بیان کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ ہم نے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندریشیکھر راؤ اور ودیاساگر راؤ پتلوں کو نذر آتش کیا ہے۔ بجرنگ دل کے ممبر سبھاش چندر نے مذکورہ ایم ایل اے سے فوری استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

کورٹلہ ٹی آر ایس ایم ایل اے کے ودیاساگر راؤ نے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں تیلگو میں کہا ، “اب انہوں نے رام مندر بنانے کے لئے رقم مانگ کر نئی چیز شروع کردی ہے۔ کیا ہم اپنے دیہات میں رام مندر نہیں بناتے ہیں؟ یہ ان کا نیا اوتار ہے۔ ہم رام بھکت ہیں اور وہ بھکت نہیں ہیں۔ جو بھی گاؤں آتا ہے صرف ان سے کہو کہ ہم اترپردیش میں نہیں اپنے گاؤں میں رام مندر بنائیں گے۔ چندہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×