حیدرآباد و اطراف
آصف آباد میں گوھرشاہی فتنہ کے سدباب کے سلسلہ میں مفتی اکرام الدین قاسمی کا تین روزہ ہنگامی دورہ
حیدرآباد: 22؍جنوری (پریس نوٹ) مولانا ارشد علی قاسمی سیکریٹری مجلسِ تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کی ہدایت پر مولانا مفتی اکرام الدین قاسمی صدر مجلسِ تحفّظ ختم نبوت آرمور تین روزہ ہنگامی دورہ پر آصف آباد پہونچے، مولانا محترم جو مجلسِ تحفّظ ختم نبوت ٹرسٹ کے نمائندہ بھی ہیں آصف آباد میں جھوٹے مہدویت کے فتنہ گوہر شاہی کے تعاقب و سد باب کی سر گرمیوں کا جائزہ لیں گے مقامی مجلسِ تحفّظ ختم نبوت کے صدر مولانا مبین قاسمی کے ساتھ وہ علاقہ کے سرکردہ علماء بریلوی و دیوبند سے مشاورت کرنے کے بعد گوہر شاہی فتنہ کے انسداد کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل کو قطعیت دیں گے۔