آئینۂ دکن

سردار محل کے ایک مکان میں گیس سلینڈر پھٹنے سے 13؍افراد زخمی

حیدرآباد: 21؍جنوری (عصرحاضر) سردار محل میر چوک پولیس اسٹیشن حدود میں کل رات دیر گئے اچانک ایک مکان پر سلنڈر پھٹنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی بنا بریں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ محکمہ فائر کے ایک اہلکار نے نامہ نگاروں کو بتایا ، “دیر رات ، میر چوک پولیس اسٹیشن حدود میں رہائش گاہ پر سلنڈر پھٹنے کے بعد ایک بڑی آگ لگی۔ 13 افراد کو موقع سے بچالیا گیا۔ تاہم یہ 13؍افراد آگ کی لپیٹ میں آنے سے جزوی طور پر زخمی ہوئے ہیں اور انہیں عثمانیہ دواخانہ میں علاج کے لئے شریک کردیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا ، "یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر کے اوقات میں پیش آیا اور 45 منٹ کے اندر ہی آگ پر قابو پالیا گیا۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×