حیدرآباد و اطراف

این ٹی آر نگر میں جلسہ اصلاحِ معاشرہ و نہی عن المنکرات

حیدرآباد: 8؍جنوری (عصر حاضر) حافظ محمد عبد العلیم فیضی کی اطلاع کے بموجب جلسہ اصلاحِ معاشرہ و نہی عن المنکرات بتاریخ 11؍جنوری بروزِ پیر بعد نمازِ ظہر ٹھیک 2؍بجے بمقام بمکان جناب محمد عباس علی صاحب نزد عیدگاہ بلال این ٹی آر نگر حیدرآباد منعقد ہوگا۔ جس کی سرپرستی مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی مدظلہ العالی ناظم مقامی مجلس دعوۃ الحق حیدرآباد فرمائیں گے۔ ان شاء الله اس موقع پر عارف بالله حضرت مولانا شاه محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت و خطیب جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی حیدريباد اور حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر محمد محامد ہلال اعظمی صاحب مدظلہ چیر مین انٹرنیشنل ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد کے خصوصی خطابات ہون گے۔ مرد حضرات‘  خواتین و طالبات سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست ہے۔ رابطہ کے لیے فون نمبر 9059634942

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×