آئینۂ دکن

باپ نے چھ ماہ کے لڑکے کو 70؍ہزار میں فروخت کردیا؛ ماں کی شکایت پر چادرگھاٹ پولیس کا بروقت اقدام

حیدرآباد: 31؍دسمبر (عصرحاضر) چھ ماہ کے ایک لڑکے کو ، جسے مبینہ طور پر اس کے والد نے ایک لاولد جوڑے کو 70 ہزار روپے میں فروخت کردیا تھا ، اطلاع پاکر چادرگھاٹ پولیس نے جمعرات کے روز اس بچے کو واپس حاصل کرکے اس کی ماں کے حوالے کردیا۔

چادرگھاٹ پولیس کے مطابق ، ایک جوڑا راجو اور سارہ جو ملک پیٹ ایریا ہاسپٹل کے قریب فٹ بال پر بھیک مانگتے ہوئے زندگی گزاررہے ہیں۔ جمعہ کو راجو نے ایک شناسا کی مدد سے ایل بی نگر این ٹی آر نگر کی رہنے والی آفرین کو 70،000 روپے میں فروخت کردیا۔ یہ جانتے ہی سارہ نے چادرگھاٹ پولیس سے رابطہ کیا اور اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی۔

اس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچے کو ایل بی نگر میں واقع این ٹی آر نگر لے جانے والے لوگوں کا پتہ لگایا اور جمعرات کے روز اس بچے کو آفرین سے واپس طلب کرکے اسے پولیس اسٹیشن میں ساره کے حوالے کردیا۔

سب انسپکٹر (چادرگھاٹ) ایس سمپاتھ نے بتایا کہ آفرین کی شادی کو 10؍سال ہوئے اورابھی تک یہ جوڑا لا ولد ہے اسی لیے اس  نے راجو سے یہ بچہ خرید لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×