مولانا شاه جمال الرحمن صاحب مفتاحی کے ہاتھوں نعمانی کیلنڈر 2021ء کا رسمِ اجراء
حیدرآباد: 17؍دسمبر (پریس ریلیز) محمد اکبر خان سبیلی ناظم مدرسہ کی اطلاع کے بموجب اس سال مدرسہ دارالعلوم نعمانیہ وادئ ثناء شریف نگر بالاپور حیدرآباد کی جانب سے ایک دلکش کیلنڈر بنام نعمانی کیلنڈر منظرعام پر لایاگیا ہے، ٢٨/ربیع الثاني ١۴۴٢ 14/دسمبر 2020 بروز پیر، سرزمينِ دکن کی بزرگ شخصیت عارف بالله حضرت مولانا محمد شاہ جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم العالیہ کے ہاتھوں اس کیلنڈر کا اجراء ہوا۔ اس کیلنڈر میں تاریخ کے خانوں میں ہی پنج وقتہ نمازوں کے اوقات درج ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ مسنون اور مجرب دعاؤں کو بھی شامل کیا گیا۔خواہش مند حضرات اور اہل خیر حضرات مدرسہ کے تعاون کی نیت اس نمبر پر رابطہ کرکے اس کیلنڈر کو حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کی قیمت 30 روپیے طے کی گئی۔ رابطہ کے لیے فون نمبر: 9502186213 8341520825