حیدرآباد و اطراف

مولانا مفتی زرولی خان ایک جید اور کہنہ مشق عالم دین تھے

حیدرآباد: 8؍دسمبر (پریس نوٹ) مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری صاحب صدر سٹی جمیعۃ العلماء گریٹر حیدرآباد نے پڑوسی ملک پاکستان کے مشہور ومعروف عالمِ دین مولانا مفتی زرولی خان کے انتقال پر اپنے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا مولانا مظاہری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا: مولانا مفتی زرولی خان اپنے وقت کے جید اور کہنہ مشق علماء کرام میں سے تھے تفسیر اور حدیث میں اپنی 30سالہ طویل تدریسی خدمات کی وجہ سے وہ علماء اور عوام میں شیخ الحدیث اور شیخ التفسیر کے لقب سے جانے جاتے تھے وہ حق گوئی اور اپنی رائے کے بے باکانہ اظہار میں منفرد انداز واسلوب رکھتے تھے اگرچہ بعض مسائل میں معاصر جمہور علماء ان کی رائے الگ ہوتی تھی لیکن دلائل کی روشنی میں اپنی رائے کو واضح کرتےتھے جس سے علم وتحقیق کے میدان میں ان کے بلند پایہ مقام کا اندازہ ہوتاہے درس و تدریس وعظ و نصیحت میں سمجھانے کا انداز بہت ہی مثالی اور معیاری ہوتاتھاتصنیف و تالیف کے ذریعہ مولانا مفتی زرولی خان نے علماء اور عوام کے ایک بڑے طبقہ کو فیض یاب کیا اللہ تعالیٰ حضرت مفتی صاحب کی خدمات کو قبول فرمائے ان کی سیّات کو درگذر فرماۓ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور امت کو ان کا نعم البدل نصیب فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×