حیدرآباد و اطراف

تلنگانہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا کوئی اعلان نہیں ہوا، افواہوں سے عوام میں بے چینی کی لہر

حیدرآباد: 5/ڈسمبر (عصرحاضر) سیاست ٹی وی اور 4ٹی وی کے پرانے ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہے ہیں جس میں یہ کہا جارہا ہے کہ تلنگانہ حکومت دوبارہ لال ڈاؤن نافذ کرنے جارہی ہے۔ یہ ویڈیوز ماہ جون کی ہیں جس وقت ریاستی حکومت کو طبی ماہرین کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے مشورے دیئے جارہے تھے۔ ان مشوروں کے پیش نظر وزیر اعلی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران دوبارہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے متعلق مشورہ کی بات کہی تھی۔ جس کو متعدد اخبارات اور چینلوں نے شائع کیا تھا۔ حالیہ دنوں میں ملکی سطح پر کورونا کی دوسری لہر کے چرچے اور بعض ریاستوں کے کچھ شہروں میں نائٹ کرفیو کے نفاذ سے عوام میں لاک ڈاؤن کو لیکر ایک طرح کا تذبذب چل رہا ہے۔ اس درمیان کسی نے سوشل میڈیا پر ماہ جون میں ہوئی وزیر اعلی کے سی آر کی پریس کانفرنس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا اور اس سلسلہ کو تقویت دیتے ہوئے بعض احباب کی جانب سے 4 ٹی وی کی پرانی ویڈیو چلادی گئی جس سے عوام میں مزید خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہونے لگا۔
جب تک حکومت کی جانب سے کوئی واضح پیغام نہیں آتا تب تک عوام کسی بھی خبر پر توجہ نہ دیں افواہوں سے پریشان نہ ہو۔
یہاں یہ تذکرہ بھی ضروری ہے کہ اس وقت تلنگانہ ریاست کووڈ کیسوں کی فہرست میں گیارھویں نمبر پر ہے جبکہ اس سے زائد کیسوں والی ریاستوں میں بھی نہ نائٹ کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور نہ لاک ڈاؤن کے بارے میں کوئی غور و فکر کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×