آئینۂ دکن

مئیر اور ڈپٹی مئیر کے عہدوں پر کارپوریٹرز سے بات چیت کے بعد لیا جائے گا فیصلہ: اسد الدین اویسی

حیدرآباد: 5؍ڈسمبر (عصر حاضر) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے 44 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد اسدالدین اویسی نے سرجیکل اسٹرائیک تبصرہ پر بی جے پی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ   اولڈ سٹی کے لوگوں نے سرجیکل اسٹرائیک کی بات کرنے والوں پر ایک "ڈیمو کریٹک” اسٹرائک کی ہے۔  24 نومبر کو بانڈی سنجے کمار نے اپل کے علاقے میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے متنازعہ تبصرے کیے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ (بی جے پی) جی ایچ ایم سی میں انتخابات میں کامیابی کے بعد اولڈ سٹی پر سرجیکل اسٹرائیک کریں گے اور تمام روہنگیا اور پاکستانیوں کو اپنے ممالک بھیج دیں گے۔ اس پر اویسی نے اپنا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرانے شہر میں ڈیمو کریٹک اسٹرائک ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی کامیابی ایک وقتی کامیابی ہے۔
ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں پر فیصلہ کارپوریٹرز سے بات چیت کے بعد لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بی جے پی کو مزید بڑھنے سے روکنا ہوگا۔ ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی نے اس بار کئی ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور آنے والے دنوں میں پارٹی کو مزید بڑھنے سے روکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ پہلے اعلان کے پابند ہیں کہ وہ کیرالہ اور آسام میں مقابلہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے بلدیہ انتخابات کے نتائج کے بعد اپنی رہائش گاہ پر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے انہیں 86 فیصد کے قریب ووٹ دیے ہیں۔اسدالدین اویسی نے پرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین نے اپنی سابقہ پکڑ کو برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ ایم آئی ایم کو بلدیہ انتخابات میں 44 نششتوں پر کامیابی حاصل کی ہے، گذشتہ پانچ برسوں میں ان کی کامیابی اس بار بھی پہلے کی طرح رہی ہے۔انتخابی مہم میں امت شاہ نے گھانسی بازار میں مہم چلائی تھی لیکن بی جے پی کو شکست ہوئی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ نے حیدرآباد میں انتخابی مہم چلائی تھی لیکن یہاں بھی بی جے پی کو نا کامیابی ملی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×