حیدرآباد و اطراف
جی ایچ ایم سی انتخابات کے غیر متوقع سنسنی خیز نتائج‘ مجلس کو بادشاہ گر کا موقف حاصل
حیدرآباد: 4؍ڈسمبر (عصر حاضر) جی ایچ ایم سی انتخابات کے سنسنی خیز نتائج سامنے آئے ہیں۔ جی ایچ ایم سی کے غیر متوقع نتائج نے سبھی کو حیران کردیا ہے۔ حیدرآباد شہر میں بی جے پی دوسری بڑی پارٹی بن کر اُبھری ہے۔ جی ایچ ایم سی کے کل 150سیٹوں میں جہاں ٹی آر ایس کو سب سے زیادہ 55؍سیٹ حاصل ہوئے وہیں دوسری سب سے زیادہ سیٹ حاصل کرنے والی پارٹی بی جے پی نے 48؍سیٹوں پر بھگوا پرچم لہرایا۔ جبکہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے 44؍سیٹوں پر کامیابی درج کی۔ کانگریس کو دو نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔